سندھ حکومت جواب دے کہ مئیر کے براہ راست انتخاب سے کیسی گھبراہٹ ہے؟ بلال غفار

369

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی بلال احمد غفار نے صوبائی وزیر سعید غنی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بے شرمی حد سے زیادہ تجاوز کرگئی ہے۔ سانحہ مری ایک قدری آفت تھی جس پر تنقید کرنے والے سانحہ مہران ٹاو¿ن فیکٹری یاد رکھیں۔ اس وقت سندھ میں سب سے بڑی آفت زرداری مافیا ہے۔ بلدیاتی بل میں مقامی حکومت کو بے اختیار کرکے کہتے احتجاج کیوں ہورہا ہے۔ متحدہ اپوزیشن کا احتجاج ذاتی مفاد میں نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مفاد کیلئے ہے۔ سعید غنی اور ان کی قیادت عوامی نمائندوں کو جوابدہ ہیں۔ سندھ حکومت جواب دے کہ مئیر کے براہ راست انتخاب سے کیسی گھبراہٹ ہے؟ 14 سالوں سے پی ایف سی کا اجراءسندھ میں نہیں کیا گیا۔ بلدیاتی بل نے سندھ حکومت کی کالی سوچ کو بے نقاب کردیا ہے۔ سندھ حکومت کو بلدیاتی بل کیساتھ جلد اپنے اقتدار کے خاتمے کا بھی اندیشہ ہے۔ پیر کوپارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں بلال غفار نے کہا کہ سندھ میں کوئی محکمہ ایسا نہیں جو کرپشن سے پاک ہو۔ سندھ حکومت نے ہر محکمے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ سندھ کے بچوں کو تعلیم سے دور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ سندھ حکومت 5ہزار سرکاری اسکولوں کو بند کرنے جارہی ہے۔ سندھ حکومت دوسرے صوبوں سے کچھ سیکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں انصاف آفٹرنون اسکول پروگرام قابل تعریف اقدام ہے۔ پنجاب میں منفرد اقدامات سے تعلیم کو فروغ دینے کیلئے کاوشیں کی جارہی ہیں۔ پنجاب کے برعکس سندھ میں تعلیم کو ختم کرنے کیلئے اسکولوں کو بند کیا گیا ہے۔ ایک طویل مدت سے سندھ سرکار نے اسکولوں کے بجٹ پر ہاتھ صاف کیا۔ سندھ کے لاکھوں بچے سندھ حکومت کی وجہ سے تعلیمی دائرے سے باہر ہیں۔ سندھ حکومت کی اناڑی کابینہ کو پنجاب حکومت سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ سندھ پر رائج ذہنی بیمار حکومت کو گھر بھیجنا وقت کی ضرورت ہے۔ ہمارا عزم سندھ کے معماروں کا مستقبل روشن کرنا ہے۔