پیپلز پارٹی نے 27 فروری لانگ مارچ کے انتظامات کے لئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے

346

پاکستان پیپلز پارٹی نے 27 فروری لانگ مارچ کے انتظامات کے لئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پی پی پی سندھ کے صدر کے ترجمان شکیل میمن کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری سے لانگ مارچ کے انتظامات کے لئے7 رکنی کمیٹی میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو جنرل سیکریٹری وقار مہدی، پی پی پی کراچی ڈویڑن کے صدر سعید غنی شامل ہیں۔ لانگ مارچ کی انتظامی کمیٹی میں پی پی پی سندھ کے اطلاعات سیکریٹری عاجز دھامراہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ سید ناصر شاہ، رابطہ سیکریٹری سندھ نعمان شیخ اور فنانس سیکریٹری سندھ مکیش کمار چاولہ شامل ہیں۔انتظامی کمیٹی 27 فروری کے لانگ مارچ کے انتظامات کرنے سمیت انتظامات کی نگرانی کرے گی۔ پی پی پی سندھ نے کہا کہ لاکھوں عوام کا لانگ مارچ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کو گھر بھیجنے پر مجبور کردے گا۔ پی پی پی سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی ایم ایف کے شرائط پر ھر ماہ بجلی ،پیٹرول اور گئس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ملک کو غیر ملکی فنڈنگ کے اداروں کی کالونی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پہر اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔پی پی پی سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ماضی میں بجلی کے بل جلانے والے عمران خان ملک کو ایسے حالات کی طرف نہ لے جائیں جو عوام سول نافرمانی کی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیں۔