رینٹل پاور کیس ، احتساب عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

308

  احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف اور دیگر کے خلاف رینٹل پاور کیس میں  نیب اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پیر کو احتساب عدالت  میں   راجہ پرویز اشرف اور دیگر کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،  رینٹل پاور کیس کی سماعت کے موقع پر سابق سیکرٹری شاہد رفیع کی بریت کی درخواست پر فریقین نے دلائل مکمل کرلیے۔۔ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور وکیل شاہد رفیع عدالت میں پیش ہوئے،  قومی  احتساب بیورو کے نمائندے نے کہا کہ ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں بریت مسترد کی جائے ۔ بعدازاں عدالت  نے  راجہ پرویز اشرف اور دیگر کے خلاف رینٹل پاور کیس میں  نیب اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، احتساب عدالت24جنوری کو شاہد رفیع کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت24 جنوری تک ملتوی کردی۔