پریانتھا کمارا قتل کیس، گرفتار 79 ملزمان کا مزید14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

267

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس میں گرفتار 79 ملزمان کا مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 31 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداددہشت گردی عدالت میں پریانتھا کمارا قتل کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے 79 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا 7ملزمان کو پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، آج پیش کئےگئے79 ملزمان میں ایک اورملزم کی گرفتاری ہوئی ہے۔ عدالت نے تمام 79 ملزمان کا مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا اور تمام ملزمان کو 31 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔