وزیر اعظم عمران خان اچانک خیبر پختونخواہ پہنچ گئے

442

وزیر اعظم عمران خان اچانک ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں نے گورنر اور وزیراعلی سے ملاقات کی اورصوبے کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے جہاں پر گورنر اور وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراءنے ان کا استقبال کیا ،وزیر اعظم نے گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات کی اور صوبے کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں صوبے میں سیاسی صورتحال، انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ تینوں بڑوں کی بیٹھک میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن اور امیدواروں کے چناﺅ پر بھی گفتگو ہوئی ،وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے متوقع پارٹی امیدواروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، ملاقات میں صوبے میں جاری عوامی فلاح و ترقیاتی منصوبوں بالخصوص ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان پر عملدرآمد، جنگلات کے تحفظ کے منصوبے اور صحت کارڈ کی عوامی پزیرائی پر بھی گفتگو کی گئی ، اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو مہنگائی کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔