ایم کیو ایم ، پی ٹی آئی مظاہرے میں لالچ دے کر لوگوں کو لایا گیا تھا، سعید غنی

451

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے وسیم اختر پر کرپشن کے سنگین الزامات لگاتے رہتے ہیں، کل ان کے مظاہرے نے ثابت کردیا کہ کراچی کے لوگوں نے انہیں مسترد کردیا ہے، کل لالچ دے کر لوگوں کو مظاہرے میں لایا گیا تھا۔ جی ڈی اے اور پی ٹی آئی والے ایم کیوایم سے پوچھیں کہ غیر مقامی کون ہیں؟یہ اکٹھے بلدیاتی قانون پر ہوئے ہیں۔پیرکرکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اپوزیشن والے کہتے ہیں کہ غیر مقامی ہسپتالوں پر قبضہ نامنظور،ایم کیو ایم والے کہتے ہیں کہ شہری اور دیہی سندھ پر قبضہ نامنظور ، کیا پی ٹی آئی اور جی ڈی اے والے ایم کیو ایم کے اس موقف  سے متفق ہیں ؟انہوں نے کہا کہ لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے بلدیاتی قانون پر ڈٖرامہ رچایا جا رہا ہے، 350ارب روپے منی بجٹ سے تحریک انصاف والے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، عوام موجودہ وقت میں پی ٹی آئی حکومت کو بددعائیں دے رہی ہے، پیپلزپارٹی، ن لیگ اور دور حکومت سے زیادہ قرضہ یہ تین سال میں لے چکے ہیں، اسٹیٹ بینک گروی رکھنے سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے، پہلے بجلی 4روپے اور پٹرول 3روپے مہنگا کر دیا گیا۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ منی بجٹ کے بعد دوائوں کی قیمتیں بھی مزید مہنگی ہوں گی، تحریک انصاف کا شیوہ ہے کہ سب کچھ صوبائی حکومتوں پر ڈال دیتی ہے، مری واقعے میں 23افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں23لوگوں کو کتے کاٹ لیں تو  شور مچ جاتا ہے، اسلام آباد سے لوگ پیدل بھی جاتے تو مری میں مرنیوالے بچ جاتے، مری میں 23لوگوں کے قتل پر کسی کو شرم نہیں آئی کہ استعفیٰ دیتے۔