توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی وزیر تعلیم کو نوٹس جاری

195

لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ این سی اے کالج میں خلاف قانون بھرتیاں کی گئی ،این سی اے کالج میں بھرتیوںکے خلاف عدالت سے رجوع کیا، فاضل عدالت نے 30 دن میں درخواست گزار کی داد رسی کیلئے درخواست وفاقی وزیر تعلیم کو بھجوا دی ۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا ۔ استدعا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔