ناظم جوکھیو قتل کیس، پراسیکیوشن کو چالان جمع کرانے کا حکم

206

کراچی:ناظم جوکھیو قتل کیس عدالت نے پراسیکیوشن کو حتمی چالان جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی، مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چالان اسکروٹنی کے لئے محکمہ پراسیکیوشن کے پاس ہے،اسکروٹنی مکمل ہوتے ہی چالان عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

عدالت میں مدعی کے وکیل نے کہا کہ دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے،حتمی چالان پیش ہونے کے بعد دہشتگردی کی دفعات شامل ہونے پر دلائل دینگے۔