نواز شریف کو واپس آنا اور جیل جانا ہو گا، عمران اسماعیل 

261

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا ہو گا اور جیل جانا ہو گا۔اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے ن نکالیں تو اچھا ہے، اب ن اور ش کے بغیر ہی چلنا ہو گا۔ جن کو چوری کی دولت سے پیار ہو اور جو ورکرز کو چھوڑ کر ملک سے فرار ہوتے ہیں وہ لیڈر نہیں ہو سکتے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا ہو گا اور جیل جانا ہو گا۔