لاہور: چڑیا گھر میں قیمتی جانوروں کی ہلاکتیں اور بیماری میں مبتلا 

576

لاہور چڑیا گھر میں قیمتی جانوروں کی ہلاکتیں اور بیماری میں مبتلا ہونے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔لاہور چڑیا گھر میں آئے روز قیمتی جانوروں کی ہلاکتیں اور بیمار ہونا معمول بن چکا ہے۔جانوروں کی نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ جانوروں پر کم توجہ دے رہی ہے۔جس کی وجہ سے قیمتی جانوروں کی اموات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ چڑیا گھر انتظامیہ کی غفلت کا نوٹس لیا جائے۔قیمتی جانوروں کی دیکھ بھال ،بہتر خوراک اور پر چیک اپ یقینی بنایا جائے۔