چار لیگ ارکان کا خود کو شریف خاندان سے زیادہ اہل سمجھنا خوش آئند ہے، حماد اظہر

302

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ خوش آئند ہے کہ نون لیگ کے4 ارکان اپنے آپ کو شریف خاندان سے زیادہ اہل سمجھتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اےک بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ خوش آئندہے کہ نون لیگ کے 4 ارکان خود کو قیادت کرنے کا حقدار سمجھنے کی جرات رکھتے ہیں۔ ان 4 افراد کو اپنے عزم کا اظہار بند کمروں میں نہیں کھلے عام کرنا چاہیے۔ یہ 4 افراد ساری عمر کیا ڈرتے ہی گزار دیں گے؟