ایف آئی اے نے اپنے ہی سابق ڈی جی بشیر میمن کیخلاف پیمرا کو خط لکھ دیا‘ انٹرویوز رکوانے کی کوشش

254

ایف آئی اے نے اپنے ہی سابق ڈائریکٹر کے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیتے ہوئے پیمرا سے ان کے انٹرویوز پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اپنے ہی ادارے کے سابق ڈائریکٹر بشیر میمن کے خلاف پیمرا کو خط لکھ دیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد رضوان کی جانب سے پیمرا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بشیر میمن کے انٹرویوز عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہیں۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے لکھے گئے خط میں پیمرا سے بشیر میمن کے انٹرویوز کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق بشیر میمن نے عمر فاروق ظہور کو سہولیات فراہم کیں اور عمر فاروق مالی فراڈ کے مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب ہے۔