ڈی جی رینجرز سندھ کی زیرصدارت کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

209

کراچی: ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چو ہدری کی زیرصدارت ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ) میں شہر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ،جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیز(ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ،اسپیشل برانچ، سی آئی اے اور ٹریفک)، پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں موجودہ امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا از سرِ نو جائزہ لیا گیا اور کراچی شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم خصوصاً ڈکیتی اور منشیات فروشی کے سدِباب کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر زور دیاگیا اور رینجرز، پولیس اور دیگرلائ انفورسمنٹ ایجنسیز کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل منظور کیا گیا۔