امریکہ میں برفانی طوفان‘ کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ‘ہزاروں پروازیں منسوخ 

537

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور نزدیکی ریاستوں میں برفانی طوفان کی وجہ سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔جنوب مشرقی حصوں میں 9 انچ سے زیادہ برف پڑی جبکہ برفانی طوفان رات 8 بجے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں شدید برفانی طوفان کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ شہریوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی حصوں میں 9 انچ سے زیادہ برف پڑی جبکہ برفانی طوفان رات 8 بجے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت منفی 10 سینٹی گریڈ گرسکتاہے۔اس کے علاوہ برفانی طوفان کی وجہ سے کئی مشرقی ریاستوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ ورجینیا، جارجیا اور شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دوسری جانب برف باری کے بعد بارش سے پھسلن، 130 گاڑیاں ٹکراگئیں‘ 6 افراد ہلاک‘متعدد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔