ملتان: فیکٹری میں زہریلی گیس کا اخراج‘ چینی انجینئر ہلاک

350

ملتان/ لاہور (صباح نیوز+ اے پی پی) ملتان میں نجی کیمیکل فیکٹری میں زیریلی گیس کے اخراج سے ایک چینی انجینئر ہلاک جبکہ 13 افراد کی حالت غیر ہوگئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا، چینی شہری کی ہلاکت پر اظہار افسوس، متاثرین کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت، واقعے کی تحقیقات کیلیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل، کمشنر ملتان اور سیکرٹری صنعت سے
رپورٹ طلب کرلی۔ گیس لیک کا واقعہ گزشتہ رات انڈسٹریل اسٹیٹ کی کیمیکل فیکٹری میں پیش آیا، متاثرین کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔