حب ، گیس بحران پر پیمانہ لبریز ، قومی شاہراہ بند

230

 

حب(نمائندہ جسارت)سوئی سدرن کمپنی افسران کی جانب سے مصنوعی گیس بحران کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں کا احتجاج ، مین قومی شاہراہ کراچی ٹو کوئٹہ بلاک کردی گئی، حب سری بیکری کے قریب شہریوں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیاجس میں مرد اور خواتین و بچے بھی شامل تھے انتظامیہ کے خلاف شہریوں نے شدید نعرے بازی کی،حب شہر میں مصنوعی گیس بحران پیدا کر نے کے خلاف شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حب شہر کے ساتھ مذاق بند کیا جائے ، شہریوں کو گیس دی جائے شہر میں صبح دوپہر شام کے اوقات میں گیس نہیں ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر گیس کا مصنوعی بحران پیدا کرکے گیس انڈسٹریز اور سی این جی اسٹیشن اور ہوٹلوں کے مالکان کو نوازا جا رہا ہے گیس کی مسلسل بندش سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے شہریوں کے لیے گیس نہیں ہے کمپنی اور سی این جی اسٹیشن اور ہوٹلوں کے لیے گیس ہے عوام سے ظلم و زیادتی کی انتہا ہو گئی ہے ،ایل پی جی اور لکڑیوں کے داموں کو بھی پر لگ گئے ہیں مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے اس دور میں عوام کا جینا محال ہو گیا ہے انتظامیہ اور بالا افسران کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے عوام کے مسائل حل کے لیے کوئی سروکار نہیں ہے مصنوعی گیس بحران فوری حل کیا جائے ورنہ اپنے بچوں سمیت قومی شاہراہ پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے آج ہم لوگ مجبور ہو کر روڈوں پر نکلیں ہیں گیس نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے بغیر کھانا کھائے سو جاتے ہیں صبح دوپہر شام کے اوقات میں گیس نہیں ہے صبح کو بھی ہمارے بچے اور مرد بغیر ناشتہ کیے اسکول اور اپنی ڈیوٹیوں پر چلے جاتے ہیں ۔