ٹنڈومحمدخان : پولیس کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار ، 120 لیٹر شراب بر آمد

365

 

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، 7 ملزمان گرفتار ، 4 عدد بوریاں مین پڑی کا چورا ، 440 عدد سفینہ گٹکے ، منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی ایک سوزکی پک اپ ، 120 لیٹر تیارشدہ دیسی شراب برآمد ، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عابد بلوچ کی ہدایت پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، پولیس اسٹیشن ٹنڈو غلام حیدر کے ایس ایچ او نے حاجی شاہ قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان رجب علی سومرو ، وسیم خان پٹھان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4 بوری مین پڑی کا چورہ ، 100 عدد مین پڑیاں ، 440 عدد سفینہ گٹکے برآمد کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی سوزوکی پک اپ کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈو محمدخان کے ایس ایچ او نے دوران گشت 2 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے گاؤں بچل لجوانی ، گاؤں اللہ بخش سولنگی کے قریب کارروائیاں کرتے ہوئے 2 دیسی شراب فروش ملزمان علی شیر لجوانی ، محمد ہاشم لجوانی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 50 لیٹر تیارشدہ دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈو محمد خان میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، شیخ بھرکیو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے دوران گشت 2 الگ الگ کاروائیاں کرتے ہوئے فلکارہ روڈ کے قریب سے 2 شراب فروش ملزمان وشنو کولہی اور نارائن میگھواڑ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 50 لیٹر تیارشدہ دیسی شراب برآمد کر کے تھانہ شیخ بھرکیو میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، پولیس اسٹیشن مویا کے ایس ایچ او نے دوران گشت علی اکبر لنک روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شراب فروش ملزم جھیٹو کولہی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن مویا میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔