جدہ میں ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی 94 ویں سالگرہ کی تقریب

232

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ منانے کا سلسلہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں جاری ہے۔ اسی مناسبت سے ایک تقریب جدہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلزسعودی عرب کے قائم مقام صدر ملک جاوید حسین اعوان کی صدارت میں منعقد کی گئی، جس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی مرزا قیصر محمود تھے جب کہ نظامت کے فرائص سید فضل عباس نے ادا کیے۔ اعزازی مہمان چودھری محمد رمضان گجر اورمحمد عمران مغل، میزبان اور روح رواں چودھری محمد اکرام اللہ کولی بھٹو تھے۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت چودھری وزیر خان نے حاصل کی جب کہ مقررین میں سردار اعجاز احمد، سردار وحید خان، چودھری ذوالفقار علی، سردار وقاص عنایت اللہ، راجا اعجاز حسین جنجوعہ، سردار کلیم خان اور دیگر شامل تھے۔
مقررین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی اور بے نظیر بھٹو کی مغفرت کی دعا کی۔ تقریب کے صدر ملک جاوید حسین نے کہا کہ بھٹو شہید کا نام وطن عزیز پاکستان اور عالم اسلام کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ انہوں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ وہ اپنے نانا اور والدہ کے نقش قدم پر کامیابی سے گامزن ہے۔
پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے صدر نورالحسن گجر، معروف اینکرپرسن حافظ عرفان کھٹانہ، محمد امانت اللہ، خالد چیمہ ، زمرد خان سیفی اورمیڈیا کے دیگر افراد نے خصوصی شرکت کی۔ آخر میں اکرام اللہ کولی بھٹو نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں سالگرہ کا کیک کاٹا کیا۔