انڈر13ون ڈے ،علی حیدر کی سنچری،سدرن پنجاب کامیاب

361

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے نیشنل انڈر 13ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں سدرن پنجاب نے علی حیدر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بلوچستان کو 127 رنز سے شکست دے دی ۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سدرن پنجاب نے مقررہ30 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے ،علی حیدر نے ناٹ آئوٹ 115 رنز بنائے ۔بابر ارشد نے 44 رنز بنائے ۔جواب میں بلوچستان کی ٹیم 26اوورز میں 86رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونوخواہ نے سندھ کو71رنز سے ہرادیا ۔ اکرام اللہ نے100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔کے پی نے7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے ۔محمد انس اور محمد خان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سندھ کی127 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔ادھر ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 27 رنز سے ہرادیا۔114رنز کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب 86 رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔