قومی انڈر16ون ڈے،سدرن پنجاب،سندھ اورناردرن کی فتح

292

ملتان(جسارت نیوز) زواری کرکٹ گراؤنڈ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 86 رنز سے شکست دے دی. 143 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی ٹیم 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔دوسری طرف ہیڈ محمد والا گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا. ناردرن نے 124 رنز کا ہدف 23.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا. عبداللہ 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سینٹرل پنجاب نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے خیبر پختونوخواہ کو 4 وکٹوں سے ہرادیا. عبدالرحمٰن کے 28 رنز کی بدولت سندھ نے 103 رنز کا ہدف 23.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔اس سے قبل خیبر پختونوخواہ کی ٹیم 102 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد شایان 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔واجد احمد اور شاہ زیب علی نے 3,3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔