فائرنگ و دیگر واقعات میں 8 افراد جاں بحق ، 9زخمی

161

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوںمیں مختلف حادثات وواقعات میں 8 افراد جاںبحق اور 9 زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں میںسے3 شہر میں بے لگام ڈاکوئوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 7 اے میں نظامی بیکری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک35سالہ شخص جاںبحق ہو گیا،واقعہ کی اطلاع پر سرجانی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش اسپتال منتقل کردی مقتول کی رات گئے تک شناخت نہ ہوسکی تھی پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مرنے والا نشے کا عادی تھا،جو اسلحے کے زور پر لوٹ مار بھی کرتا تھا،دو دریا کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق دو دریا پارکنگ کے قریب ڈیفنس تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کی ایک ویگو گاڑی میں سوار شخص سے تلخ کلامی ہوئی جو کہ بڑھتے بڑھتے جھگڑے تک جا پہنچی۔ویگو میں سوار شخص پولیس اہلکا سہیل احمد ر کو گولی مار کر زخمی کر کے فرار ہو گیا، زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 20میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 25 سالہ سرفراز نامی شخص زخمی ہو گیا۔سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں 42 سالہ عبدالحکیم زخمی ہو گیا۔سائٹ ایریا ہی میں باوانی چالی کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 35 سالہ جان بہادر نامی شخص زخمی ہو گیا۔ شارع فیصل کارساز کے قریب تیز رفتاری کے باعث تین گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئیں۔ حادثے میں دونوجوان جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت 24سالہ ارتضیٰ ولد شفیق اور22 سالہ رافع ولد فیصل کے نام سے ہوئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔حادثے میںگاڑیوںکو بھی شدید نقصان پہنچا اورکچھ دیر تک ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی، بھینس کالونی فاسٹ یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ایک 35سالہشخص جاں بحق ہوگیاحادثے کا ذمے دار ڈرائیورگاڑی سمیت فرار ہوگیاجب کہ لاش کو موقع پر پہنچنے والی پولیس نے اسپتال منتقل کردیا متوفی کی رات گئے تک شناخت نہ ہوسکی تھی ،لانڈھی 6 نمبر میں بسم اللہ مسجد کے قریب سڑک عبور کرنے کی کوشش کرنے والا 50سالہ اشفاق حسین ولد محمد اسماعیل تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا،بنارس میں باچا خان چوک کے قریب ذاتی جھگڑے میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں17سالہ احسن ولد فروش زخمی ہوگیا جس کونازک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا،پیرآباد پولیس نے فائرنگ میںملوث ایک شخص کوگرفتار کرلیا۔ اسٹیل ٹائون قائد اعظم پارک کے قریب ایک ٹرک سے 50سالہ افتخار احمد ولد غلام مصطفی کی لاش برآمد ہوئی جس کی اطلاع پر بن قاسم پولیس موقع پرپہنچ گئی جس نے لاش اسپتال منتقل کردیا ۔کورنگی 51/Cمیں واقع چشمہ گوٹھ مزار کے قریب سے 45سالہ مہناز زوجہ اسلم کی لاش برآمد ہوئی جوہرآباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 9میںمکان نمبر L58کی چھت سے گر کر 18سالہ لڑکی طیبہ زوجہ دختر غلام پراسرار طور پر گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئی ۔