تاجروں کے مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا، علی زیدی

338

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صدر پی ٹی آئی سندھ و وفاقی وزیر علی زیدی سے کراچی کی تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں تاجر رہنما زبیر موتی والا، جاوید بلوانی، فیصل معیزاور دیگر موجود تھے۔علی زیدی نے کہا کہ کراچی معاشی حب تاجر برادری کی وجہ سے کہلاتا ہے، تاجروں کے مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا۔اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی ریاض حیدر، ارسلان تاج، سدرہ عمران بھی شریک تھیں۔وفاقی وزیر علی زیدی نے تاجر برادری سے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی کی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کو سراہا۔انہوںنے کہا کہ کراچی کی تاجر برادری ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان بھی کراچی کی تاجر برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاجر برادری کے مسائل وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھوں گا،تاجر برادری کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کراچی کی تاجر برادری نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔