صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے تیل قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

141

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے اضافہ مسترد کردیا۔ نااہلوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، انہیں ہٹانا اب ناگزیر ہو چکا ہے۔ پیٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وفاق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ واپس لے، گیس آتی نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کااضافہ عوام کے لیے زہر قاتل ہے۔ ضمنی بجٹ کم تھا جو ایک اور بم عوام پر مہنگائی کا گرا رہے ہیں۔ اویس قادر شاہ نے کہا کہ پندرہ روز میں پیٹرول کی قیمت میں دو بار اضافہ قابل مذمت ہے۔