گیس کی بندش اور لو پریشر عوام کے ساتھ ظلم ہے ، سنی تحریک

247

کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ گیس کی بندش اور لو پریشر کراچی کے کے عوام کے ساتھ ظلم ہے ،سوئی سدرن گیس کراچی میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے ،پورے ماہ گیس بندش اور لوپریشر کے باوجود بلوں کی بھرمار سمجھ سے بالاتر ہے ،عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ایسی صورتحال میں گیس کی بندش غریبوں پر ظلم ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادویات اور روز مرہ کی اشیا میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا ، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکومت عوام دوست پالیسیاں بنائے۔ ملک میں جمہوریت کو مستحکم بنانا ہے تو غریب کی معاشی حالت کو بہتر کرنا ہوگا ،معیشت کے عدم استحکام کی وجہ سے لاکھوں افراد بیروزگار ہوچکے ہیں۔