تیونس: صدر قیس سعید کے خلاف احتجاج‘ پولیس کا مظاہرین پر تشدد

542
تیونس سٹی: تیونس میں پولیس کی جانب تیز دھار پانی کے ذریعے سے مظاہرین کو منتشر کیا جارہا ہے

تیونس سٹی (انٹرنیشنل دیسک) تیونس میں صدر قیس سعید کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس مظاہرین پر پل پڑی اور شہریوں کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت میں شہریوں نے صدر قیس سعید کے خلاف مظاہرے کیے ۔ 300 سے زائد مظاہرین نے پولیس کا گھیرا توڑ کر پیش قدمی کی کوشش ۔ اس دوران پولیس نے انہیں پانی کی توپ سے نشانہ بنایا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ یاد رہے کہ صدر قیس سعید نے گزشتہ برس جولائی میں اقتدار پر قبضے کے خلاف احتجاج پر پابندی عائد کردی تھی۔