پی ایس ایکس کی پانچویں ای ٹی ایف کے آغاز کے موقع پر تقریب

681
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںجے ایس مومینٹم فیکٹر ایکس چینج ٹریڈ فنڈ لائونچنگ پر گونگ تقریب میں ڈاکٹر شمشاد اختر،فرخ ایچ خان اوردیگر کا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے جمعہ کو سرکاری طور پرجے ایس مومینٹم فیکٹر ایکس چینج ٹریڈ فنڈ (JSMFETF) کے آغاز کے موقع پر ایک گونگ تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ پی ایس ایکس پر پانچواں ای ٹی ایف ہے جوجمعہ کو لانچ کیا گیا۔ تقریب کے شرکاء میں چیئرپرسن پی ایس ایکس ڈاکٹر شمشاد اختر، ایم ڈی اور سی ای او پی ایس ایکس، فرخ ایچ خان، سی ای او جے ایس انویسٹمنٹ لمیٹڈ، محترمہ عفت زہرہ منکانی، سی ای او اور صدر جے ایس بینک بصیر شمسی، سی ای او جے ایس گلوبل کامران ناصر دیگر معززین کے ساتھ، بینکنگ اور غیر بینکنگ مالیاتی اداروں کے سربراہان بشمول بروکریج ہاؤسز، انشورنس کمپنیاں اور دیگر مالیاتی خدمات سے وابستہ شخصیات شریک تھیں۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے فرخ ایچ خان نے کہا ای ٹی ایف عالمی کیپٹل مارکیٹوں میں ایک اہم پروڈکٹ ہیں اورپاکستان اسٹاک ایکس چینج پر نئے ای ٹی ایف کو شروع ہوتے دیکھنا بہت خوشی کی بات ہے ، عالمی سطح پرای ٹی ایفس کے پاس 9 ٹریلین ڈالرز سے زیادہ مالیت کے بڑے اثاثہ ہیں اور یہ ایک دلچسپ پیشرفت ہے کہ ہمارے پاس پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پانچواں ای ٹی ایف درج ہے،میں جے ایس انویسٹمنٹ کو نئے ETF کو شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔