ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے زائد ہوگئی

346

اسلام آباد: ملک بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 300 سے زائد کیسز سامنے آئے جبکہ مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار 809 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4340 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 7 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔

این سی او سی کے مطابق کرونا مثبت کیسز کی شرح 8.71 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ اسپتالوں میں زیر علاج 781 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔