مسترد شدہ عناصر محض سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں‘ عثمان بزدار

298
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے بڑا اقدام

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ مسترد شدہ عناصر محض سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں‘اپوزیشن کی منفی سیاست کا چراغ گل ہوچکا، کرپشن کے ذریعے سیاست کو آلودہ کرنے والوں کی جگہ جیل ہے‘ ہجراقتدار نے اپوزیشن رہنماؤں کو بے چین کیا ہوا ہے، یہ بے چینی 2023کے بعد مزید بڑھے گی-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کا چراغ گل ہوچکا، کرپشن کے ذریعے سیاست کو آلودہ کرنے والوں کی جگہ جیل ہے- وزیر اعظم عمران خان کی بے لوث قیادت کا کوئی نعم البدل نہیں- وزیراعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو کھرا،سچا اور مخلص لیڈر ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین برس کے دوران ہماری حکومت نے وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔