امریکی پابندیاں جوتے کی نوک پہ: شمالی کوریا رواں ماہ چار میزائل  تجربے کرچکا

311

 شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل تجربے میں 2 میزائل فائرکئے۔ شمالی کوریا ایک مہینے میں 4میزائل تجربے کرچکا ہے  جبکہ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل فائر  ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شمالی کوریا نے پیرکی صبح کم فاصلے تک مارکرنے والے2 بیلسٹک میزائل فائرکئے   دوسری جانب جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا بغورجائزہ لیا جارہا ہے۔ پیر کو غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق  جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا نے پیرکی صبح کم فاصلے تک مارکرنے والے2 بیلسٹک میزائل فائرکئے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق میزائل پیونگ یونگ کے ائیرپورٹ کے مشرقی علاقے سے فائرکئے گئے۔ شمالی کوریا 5،11 اور14 جنوری کوبھی میزائل تجربہ کرچکا ہے۔امریکا نے نئے میزائل تجربات کے بعد گزشتہ ہفتے شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائد کردی تھیں۔جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا بغورجائزہ لیا جارہا ہے۔