جماعت اسلامی کا کالے بلدیاتی قانون کے خلاف شاہراہ فیصل پر دھرنے کا آغاز

688

کراچی : جماعت اسلامی کے تحت کالے بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنے کے سترہویں دن شاہراہ فیصل پر دھرنے کا آغاز ہوگیا ہے، تمام علاقوں سے شرکاء چھوٹے بڑے جلوسوں کی شکل میں شاہراہ فیصل پر دھرنے میں پہنچ رہے ہیں۔

دھرنے میں خواتین اوربچوں کی بہت بڑی تعداد بھی شامل ہے، شاہراہ فیصل پر جماعت اسلامی کے دھرنے میں معذور افراد بھی شریک ہیں، دھرنے کے شرکاء تیز ہو تیز ہو جدوجہدتیز ہو کے مسلسل نعرے لگارہے ہیں۔

دھرنے میں شریک افراد  کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو کالا بلدیاتی قانون ہر صورت واپس لینا ہوگا، جماعت اسلامی کا دھرنا اب سندھ اور کراچی کے تمام مظلوموں کی فتح ثابت ہوگا۔

شاہراہ فیصل پر دھرنے سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان 31دسمبر سے سندھ اسمبلی کے باہر کالے قانون کے خلاف دھرنے میں بیٹھی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔