حالیہ بارشوں اور شدید دھند کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم 

222

لاہور:ملک میں حالیہ بارشوں اور شدید دھند کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول بروقت نہ ہو سکا ،مسافر ٹرینیں ڈھائی گھنٹے سے7گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق رحمان باباایکسپریس 7 گھنٹے ،پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس4 گھنٹے 40منٹ ،عوام ایکسپریس ،پاک بزنس ایکسپریس،جعفر ایکسپریس4،4 گھنٹے،قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے40منٹ ،شاہ حسین ایکسپریس ،تیز گام، ملتان ایکسپریس،خیبر میل ایکسپریس 3،3گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 50منٹ ،سرسید ایکسپریس2گھنٹے 40 اورگرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے30منٹ تاخیر کا شکار رہی ۔