پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید3روپے فی لیٹر اضافہ ظا لمانہ اقدام ہے ‘گڈزٹرانسپورٹرز

289

لاہور:آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید3روپے فی لیٹر اضافہ ظا لمانہ اقدام ہے،حکومت نے آ ئے روز پٹرو لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں اضا فہ کر کے عوام کے جینا مشکل بناد یا ہے ،حکومت آئی ایم کی غلامی میں شاہ سے زیادہ شاہ کی و فا دار بن چکی ہے۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے را ت کی تاریکی میں عوام پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے ،پہلے ہی مہنگا ئی اور بیروز گاری نے عام آ دمی کی زند گی اجیرن بنا رکھی ہے ایسے حا لا ت میں پٹرو لیم مصنوعا ت کی قیمتو ں میں مزید اضا فہ عوام کی کمر تو ڑ دے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان نے گزشتہ تین سا ل سا بق حکمرانو ں کو برا کہنے میں گزار دیئے اورعملی طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے دعوے صر ف بیان بازی تک محدود رکھے ،اب عوام عمران خان کی معیشت دشمن پا لیسیوںسے تنگ آچکے ہیں ،عمران خان اگر عوام کی ر یلیف دینے کیلئے کچھ نہیںکر سکتے تو عوام کو تکلیف دینے والی پا لیسو ں کو ترک کریں اقتدار چھو ڑیں اور گھر چلے جا ئیں۔