سولہواں دن:جماعت اسلامی کے دھرنے کی بین الاقوامی سطح پر گونج

450

امریکی قونصل خانے نے جماعت اسلامی کے شعبہ خارجہ امور سے رابطہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے منظور کردہ بلدیاتی بل کے خلاف دو ہفتوں سے جاری دھرنے میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے آنے والے تاجروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی سفارتخانے ہمارے سربراہ شعبہ امور سے رابطہ کیا اور انہوں نے دھرنے کے شرکاء کے مطالبات معلوم کیے ہیں۔

جسکے جواب میں ہم نے بتادیا ہے کہ میئر کراچی اور بلدیاتی حکومت کو بااختیار ہونا چاہیے یہ ہمارا مطالبہ ہے ، انہوں نے بتایا کہ میئر کو بااختیار بنانے سے متعلق جماعت اسلامی کے مطالبات لوجیکل ہیں.

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے مزید بتایا کہ ہمارا دھرنا پورے آب و تاب سے جاری ہے اور ہر نئے دن کے ساتھ ہمیں اک نیا جوش جذبہ مل رہا ہے ، ملک بھر سے لوگ ہماری آواز میں آواز ملا رہے ہیں جبکہ شہر کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کے وفود ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے میں شرکت کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کل سہہ پہر تین بجے کارکنان شاہراہ فیصل پہ دھرنا دیں گے جس میں خواتین بھی شامل ہوں گی. اس جدوجہد میں بچے ،نوجوان ،بزرگ، خواتین سب شامل ہیں .اب ہم کراچی کے حقوق کی بحالے سے پہلے نہیں رکیں گے .