علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہارکے لئے داخلوں کا آغاز

291

لاہور: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹربہارسال2022کے پہلے مرحلے کے داخلہ جات  کا آغاز15 جنوری سے ہوگیا ہے۔

یونیورسٹی کے مطابق تمام تعلیمی پروگرام کے فارم اور پراسپکٹس آن لائن دستیاب ہیں۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈیجیٹلائزیشن کے بعد داخلہ سمیت دیگر تمام امور بھی آن لائن طریقے سے انجام دیئے جاتے ہیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر میٹرک اور ایف اے کے طلبہ کو داخلہ فارم آن لائن جمع کرانے اور بذریعہ ڈاک ارسال کرنے کی دونوں سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔