یمن میں عر ب اتحاد کی 48اہدافی کارروائیاں،330جنگجوہلاک

471

صنعاء: یمن کی سرکاری فوج نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے جسے اتحادی فوج اور مقامی مزاحمت کاروں کی معاونت حاصل ہے حاصل ہے نے مآرب گورنری میں مختلف جنگی محاذوں پر حوثیوں کے خلاف زبردست فتوحات حاصل کی ہیں۔ حوثیوں کے خلاف پیش رفت میں عرب اتحاد کی طرف سے فضائی معاونت بھی فراہم کی گئی۔ادھریمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مآرب اورالبیضاء میں ملیشیائوں کے خلاف 48ٹارگٹ آپریشنز کے نفاذ کا اعلان کیاہے۔

ان حملوں میں29فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور330سے زائد جنگجو ہلاک ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر نے بتایا کہ فوج اور عوامی مزاحمت نے اچانک حملہ کیا جس کے دوران وہ مآرب کے شمال مغربی محاذ میں اسٹریٹیجک مقامات کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ان حملوں میں درجنوں حوثی ہلاک اور زخمی ہو گئے جبکہ متعدد عناصر کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا سینٹر نے مآرب کے جنوب میں کئی محاذوں میں بڑے اور اہم علاقوں پر کنٹرول بحال کرلیا۔

ان حملوں میں حوثی باغیوں کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی جنگی طیاروں نے مآرب کے جنوب میں الگ الگ مقامات پر حوثیوں کے قلعوں، اجتماعات اور کمک کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔ادھریمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مآرب میں ملیشیائوں کے خلاف 36 ٹارگٹ آپریشنز کے نفاذ کا اعلان کیا۔ ان حملوں میں 22 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور 250 سے زائد جنگجو ہلاک ہوئے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ البیضا میں ملیشیائوں کے لیے 24 گھنٹوں کے اندر 12 ٹارگٹنگ آپریشن کیے گئے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ البیضا میں ہونے والے حملوں میں 7 فوجی گاڑیاں تباہ اور 80 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔