پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

187

نوشہروفیروز (نمائندہ جسارت)پڈعیدن ریلوے اسٹیشن درگاہ غازی ابراہیم شاہ کے مقام پر گرین لائن کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد مسافروں کو دوسری بوگیوں میں منتقل کرکے ٹرین کو روانہ کردیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق گرین لائن
ٹرین کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں مسافر اور ریلوے عملہ محفوظ رہا، ترجمان ریلوے کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مزید تفتیش کی جارہی ہے، ریلوے حکام کے مطابق دو گھنٹوں کے تاخیر کے بعد متاثر بوگیوں کے 91 مسافروں کو دوسری بوگیوں میں منتقل کرکے ٹرین کو روانہ کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کے باعث تین کلومیٹر تک ٹریک متاثر ہوا، جو تین گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد ٹریک کو بھی مکمل بحال کردیا گیا ہے۔