5 ویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز آج سے شروع ہوں گے

161

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور وہیل کالجز کے تعاون سے 5 ویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز آجسے منی اسپورٹس کمپلیکس، کراچی میں شروع ہوگے، گزشتہ روز پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ گیمز کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور گیمز میں مختلف اسکولوں اور کالجز کے طلبا ء وطالبات حصہ لیں گے ،جن میں آرچری، باسکٹ بال، فٹ سال، کرکٹ، تھروبال، اسکٹنگ تائیکوانڈو، روپ اسکیپنگ، جمناسٹک، رسہ کشی کے مقابلے شامل ہیں،مقابلے 3 کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے۔