ایشز سیریز ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں241رنز بنا لیے

138

ہوبارٹ(جسارت نیوز )ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنا لیے، ٹریوس ہیڈ 101 اور کیمرون گرین 74 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ایلیکس کیری 10رنز بنا کر ناٹ آئوٹ ہیں۔ پہلے روز بارش کے باعث صرف 59.3 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ اولی روبنسن نے دو، دو جبکہ مارک ووڈ اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔