کورونا کا مقابلہ کرنے کیلیے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا ،ڈپٹی کمشنر

210

سجاول(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر ارفان سلام نے کہا ہے کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا ،ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ کورونا وبا مہلک ہے لیکن ایس او پیز پر عمل کرنے سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز کالج اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے دورے کے دوران اساتذہ اور طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کورونا ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، انہوں نے کالج اور ہائی اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طالبات کو کورونا ویکسین اور ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ طالبات کو اس وبا سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کالج اور اسکولی عمارت کی حالت کا معائنہ کیا اور مختلف کلاس رومز کا دورہ کرکے تدریسی عمل کا جائزہ بھی لیا۔ گرلز کالج کے باؤنڈری وال کی تعمیر سے متعلق ایکسین ورکس سروسز جبکہ لیبارٹری کے لیے ایک کمرے کی تعمیر سے متعلق ایکسین بلڈنگز کو بھی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے طالبات کی کم تعداد میں حاضری پر عدم اطمینان کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تمام غیر حاضر طالبات کے والدین کو خط لکھیں اور انہیں اپنے بچوں کی حاضری یقینی بنانے کے لیے پابند بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر ارفان سلام نے کہا کہ گرلز کالج اور ہائی اسکول بلڈنگز کی مرمت آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت کروایا جائے گا۔