صحافی اور وکیل معاشرے کے اہم ستون ہیں ،سعید نظامانی

213

سانگھڑ( نمائندہ جسارت )نومنتخب صدر ڈی بی اے سعید خان نظامانی نے وکلاء اور صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ پوری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نیشنل پریس کلب، پریس کلب سانگھڑ اور صحافی اتحاد کے ساتھ کھڑی ہے، صحافیوں کی عزت اول مقدم ہے اگر صحافیوں کے ساتھ کوئی زیادتی کرے گا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا وکلا اور صحافی ایک پیج پر ہیں قانونی اور ہر طرح کی مدد دینے کے لیے ہماری پوری ٹیم تیار ہے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری امان اللہ جدون، سابقہ صدر ظفر حیات شاہ الطاف جو نیجو اور دیگر وکلا نے بھی اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ صحافی اور وکیل معاشرے کے 2 اہم ستون ہیں صحافی مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں اور وکلاء سوشل اجتماعی مسائل کو قانونی طریقے سے حل کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ وکلاء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل اور پریس کلب آج ایک ساتھ موجود ہیں جو خوش آئند بات ہے۔