بلدیاتی نظام کیخلاف آج سے احتجاج کا آغاز ہو گا،الطاف ملاح

205

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی الطاف احمد ملاح نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے بلدیاتی نظام کے غلط فیصلے کے خلاف کراچی میں 2 ہفتوں سے احتجاج ہو رہا ہے ، جماعت اسلامی کے نظریاتی ساتھی سخت سردی اور بارش میں بھی دھرنا دیے بیٹھے رہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے خلاف اب سندھ بھر میں آج سے احتجاج کا آغاز کیا جائے گا،یہ بات انہوں نے پریس کلب مکلی کے دورے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر نائب امیر غلام شفیع سموں اور صدر تنظیم اساتذہ ضلع ٹھٹھہ رحیم بخش سموں، نائب صدر الخدمت، جنرل سیکرٹری محمد ریاض جیلانی ، پریس ترجمان جماعت اسلامی محمد علی خٹک ، امیر مقام جھرک اعجاز احمد جماری نے پریس کلب مکلی کے معزز ممبران و سینئر صحافی احمد خشک، شیراز واریو، قادر جاکھرو، وزیر خشک و دیگر کو سندھ کی ثقافتی اجرک کے تحفے پیش کیے۔