بجلی ،پیٹرولیم کی قیمت میں اضافے کی تجویز پرتشویش ہے،انجمن تاجران

181

لاہور (کامرس ڈیسک) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں4روپی30پیسے اضافے اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تجویز پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات گھمبیر معاشی مسائل سے دوچار عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا سبب بن رہے ہیں، مہنگائی اوربیروزگاری کی وجہ سے عوام کی قوت خرید جواب دے رہی ہے لیکن حیرت ہوتی ہے حکومت پھر بھی عوام کی خوشحالی کے دعوے کرتے نہیں تھکتی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل محبوب سرکی ،لاہور کے صدر میاںطارق فیروز، جنرل سیکرٹری نعیم بادشاہ، سینئر نائب صدر میاں سلیم، چیئرمین انجمن لاہور حافظ عطا اللہ ، وائس چیئرمین ملک ناظم،شہزاد بھٹی ، رمضان بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔اشرف بھٹی نے کہا کہ رات کو سو کر صبح اٹھیں تو پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہوتا ہے۔