ایک تولہ سونا 1 لاکھ 24 ہزار 750روپے کا ہو گیا

245

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1ڈالر کی کمی سے1821ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں850روپے کی کمی سے ایک تولہ سونا 1 لاکھ 24 ہزار 750 روپے کا ہو گیا اسی طرح 729 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 6 ہزار 953 روپے پر آ گئی۔