باڈہ:گورنمنٹ ڈسپنسری کی عمارت خستہ حال بن گئی

132

باڈہ (پ ر) نواحی گاؤں یوسی دڑا کی گورنمنٹ ڈسپنسری کی عمارت خستہ حال بن گئی۔ اسپتال عملے اور مریضوں کے لیے ہر گھڑی خطرے سے خالی نہیں۔ تازہ ترین برساتوں کی وجہ سے چھت ٹوٹ کر گرنے لگی جب کے معجزاتی طور پر عملہ اور مریض بچ گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالغنی منگی اور دیگر عملے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال کو بنے 5 برس بھی نہیں بیتے، ناقص میٹریل کا استعمال کرنے کی وجہ سے اتنے کم عرصے ہی میں اسپتال کی یہ حالت ہوئی ہے ہر گھڑی موت کا خوف رہتا ہے، مریض آنا بھی کم ہوگئے ہیں۔ گاؤں دڑا کے رہواسیوں جاوید احمد جونیجو، نبی بخش جونیجو، غلام سرور جونیجو، محمد صالح جونیجو، شبیر احمد جونیجو، کامریڈ وقار علی اور محمد چھٹل خاصخیلی نے کہا کہ ہمارے گاؤں دڑا کے رہائشیوں کے علاوہ بھی دیگر گاؤں سے مریض روزانہ علاج معالجے کے لیے آتے ہیں، اسپتال کی خراب حالت کی وجہ سے بے چینی پھیلی ہوئی ہے ،مریض ڈوکری اور لاڑکانہ کے اسپتالوں کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور وزیرِ صحت عذرا پیچوہو سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف ایکشن لیا جائے، اسپتال کی دوبارہ مرمت کرائی جائے تاکہ بے خوف ہوکر عملہ کام کر سکے اور مریضوں کو بہتر علاج فراہم ہو سکے۔