پولیس تاجروں کے مسائل کو ہمیشہ اہمیت دیتی ہے،ایس ایس پی

22

 

حیدرآباد(باسٹاف رپورٹر)لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے شعبہ آرتھوپیڈک سرجری نے لمس میں آسامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اجن، وائس چانسلر، لمس نے پروفسر اسد اللہ مخدوم اور انکی پوری ٹیم کو کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ کانفرنس کے آغاز میں پروفیسر اسد اللہ مخدوم نے معزز مہمان اور شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ مہمان خصوصی پروفیسر خلیق احمد صدیقی لمس کے آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کی حوصلہ افزائی کیاس موقع پر پروفیسر ساجدہ یوسفانی، ڈین سرجری اینڈ الائیڈ، پروفیسر۔ مظفر علی شیخ، ڈین میڈیسن اینڈ الائیڈ، پروفیسر۔ فیروز کلہوڑو، ڈین ڈینٹسٹری، ڈاکٹر۔ عباس میمن، ڈاکٹر فہیم میمن، ڈاکٹر ضمیر حسین تونیو، ڈاکٹر آصف گلزار، ڈائریکٹر آئی پی آر ایس، ڈاکٹر۔ صفدر خانزادہ، ندیم شکور، ڈائریکٹر فنانس، جناب۔ آذر اکبر میمن، عبدالرحیم شیخ، ہارون کلہوڑو، اللہ ڈنو ملاح، ایڈیشنل ڈائریکٹر کیو ای سی اور پوسٹ گریجویٹ طلباء بھی موجود تھے۔ایس ایس پی حیدرآباد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بے حد شکریہ کہ مجھے یہاں مدعو کیا، پولیس تاجروں کے مسائل کو ہمیشہ ترجیحی بنیاد ہر اہمیت دیتی ہے، حیدرآباد میں امن و امان کے قیام کی فضا کو برقرار رکھنے کا اصل مقصد یہاں کے تاجروں اور شہریوں کو ایک پر امن ماحول مہیا کرنا ہے جس کے لیے ہم لوگ دن رات آپ کی خدمت میں پیش پیش ہیں، شہر میں جرائم اور منشیات کے خلاف میرے افسران و جوان ایک بہتر انداز میں کام کر رہے ہیں اور پہلے کی نسبتاً جرائم، منشیات اور منظم کرائم میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی ہے، حیدرآباد پولیس ہمیشہ آپ کے ساتھ اور آپ کے تعاون سے ہی شہریوں کی خدمات میں مصروفِ عمل ہے، آپ کی تمام گزارشات اور تجاویز کو بغور سنا اور ان پر ہر ممکن عملدرآمد کیا جائے گا۔