عوام کے ریلیف کا حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں، شیری رحمان

39

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلیے اس حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں، عوام کو ریلیف تب ملے گا جب نااہل سرکار گھر جائے گی۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ قابل مذمت ہے، خود کنٹینر پر کھڑے ہوکر بجلی کا بل جلانے والے ہر ماہ صارفین سے اربوں روپے لوٹ رہے ہیں، یہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی نہیں نا اہلی ایڈجسٹمنٹ کی وصولیاں کر رہے ہیں، بجلی کی قیمت بڑھا کر صارفین پر 35 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔