قیدیوں کا اسپتال منتقلی کیس‘سینٹرل جیل کراچی کے سپرنٹنڈنٹ معطل

334

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بااثر قیدیوں کو نجی اسپتال میں رکھنے کے معاملے پر سینٹرل جیل کراچی کے سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو معطل کردیا گیا۔ سندھ حکومت نے شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم شاہ رخ جتوئی کو نجی اسپتال میں رکھنے کے معاملے پر جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو معطل کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نجی اسپتال شاہ رخ جتوئی کی رہائش کے لیے ایک بنگلے میں بنایا گیا تھا۔بعد ازاں سزا یافتہ قیدیوں کو پرائیویٹ اسپتالوں میں رکھنے کے معاملے میں جیلر،آئی جی جیل اورمحکمہ داخلہ کے حکام ملوث نکلے تھے ، قیدیوں کی وی آئی پی سہولیات کو مکمل صیغہ رازمیں رکھا جاتا تھا۔ذرائع کے مطابق جیلر آئی جی جیل اور محکمہ داخلہ قیدی کی ہر معاملے سے باخبر تھا اور ساتھ بھیجے جانے والے قیدیوں سمیت جیل عملے کو بھاری معاوضہ ملتا تھا۔