ملک کے 40 بڑے شہروں میں نئے پراپرٹی ریٹس کا اطلاق کل سے ہو گا

158

پشاور (آن لائن) پشاور سمیت ملک کے 40 بڑے شہروں میں نئے پراپرٹی ریٹس کا اطلاق کل سے کردیا جائے گا ۔ خیبر پختونخوا کے 6 بڑے شہروں سمیت ملک کے 40 بڑے شہروں میں نئے پراپرٹی ریٹس کے حوالے سے سروے کاکام مکمل کر لیا گیا ہے ، پشاور کینٹ ، ارباب روڈ ، صدر روڈ ، شامی روڈ پر رہائشی اور کمرشل ریٹس میں جزوی طور پر کمی کر دی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر اضافہ کردیاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ٹیموںنے پشاور ، ایبٹ آباد ،مردان ،کوہاٹ سمیت صوبے کے 6 بڑے شہروں کے تمام علاقوں کے پراپرٹی ریٹس کاتعین کر کے رپورٹس مرتب کر لی ہے۔