پنجاب میں کرپشن بلندیوں کو چھورہی ہے، حمزہ شہباز

168

لاہور (نمائندہ جسارت) ن لیگ کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلے گا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پنجاب میں کرپشن بلندیوں کو چھو رہی ہے، معیشت سسکیاں لے رہی ہے،لوگ مہنگائی کے عذاب میں پس چکے ہیں۔