ایف آئی اے کو بشیر میمن کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیاگیا

202

لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ معاملے پر ایف آئی اے کو سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ ساتھ ہی عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 فروری کو جواب بھی طلب کر لیا۔جسٹس امجد رفیق نے بشیر میمن کی درخواست پر سماعت کی۔